15 جون 2014 - 15:28
آیت اللہ سیستانی کی عراقي عوام سے اتحاد و يک جہتي کي تقويت کي اپيل

عراق کے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي سيستاني نے سبھي عراقي عوام سے کہا ہے کہ وہ موجودہ دشوار اور حساس صورتحال ميں صبر وتحمل اور اتحادويک جہتي کا مظاہرہ کريں -

ابنا: آيت اللہ العظمي سيستاني کے دفتر کے ايک عہديدار نے نجف اشرف ميں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آيت اللہ العظمي سيستاني نے سبھي عراقي شہريوں کو مکمل طور پر صبر و تحمل سے کام لينے کي سفارش کي ہے –
اس رپورٹ کے مطابق آيت اللہ العظمي سيستاني نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ميں سب کو چاہئے کہ وہ اپنے درميان دوستي و بھائي چارے کو زيادہ سے زيادہ فروغ ديں –

مذکورہ عہديدار کا کہنا تھا کہ آيت اللہ العظمي سيستاني نے ايسے ہر اقدام سے پرہيز کرنے کي ضرورت پر زور ديا ہے کہ جس سے قومي اور مسلکي اختلافات کوہوا ملتي ہو اور عراق کے قومي اتحاد کو نقصان پہنچتا ہو -
واضح رہے کہ آيت اللہ العظمي سيستاني نے دو روز قبل وطن اور مقدسات کے دفاع کے لئے جہاد کفائي کا فتوي جاري کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھي وطن کے دفاع ميں مارا جائے گا وہ شہيد ہوگا-
آيت اللہ العظمي سيستاني نے اپنے فتوے ميں کہا تھا کہ جو لوگ اسلحہ اٹھا سکتے ہيں وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ميں حصہ ليں –

آيت اللہ العظمي سيستاني اور بزرگ سني علما کے اسي قسم کے فتوے کے بعد لاکھوں کي تعداد ميں عراقي شہريوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے اپنے نام کا رجسٹريشن کراليا ہے –

.......

/169